گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دار بلے بازی

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاہد آفریدی کی دھواں دار بلے بازی

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث برامٹن وولوز نے ایڈمونٹن رائلز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں برامٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کئے۔

بوم بوم آفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ لینڈن سیمنز 59، مونسی 20 اور کمار 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایڈمونٹن رائلز کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ بن کٹنگز نے دو کھلاڑیوں کے آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ایڈمونٹن رائلز 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز ہی بنا سکی۔

برامٹن وولوز کی جانب سے ظہور خان نے تین، وہاب ریاض نے دو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس طرح شاہد آفریدی کی برامٹن وولوز نے شاداب خان کی ایڈمونٹن رائلز کا با آسانی شکست دے دی۔


متعلقہ خبریں