جان ریٹ کلف امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ نامزد

جان ریٹ کلف امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ نامزد

واشنگٹن: امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ ڈینیئل کوٹس 15 اگست کو اپنے منصب سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ان کی سبکدوشی کے اعلان پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امریکی صدر نے ان کی ملکی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

امریکہ کے صدر نے اس ضمن میں اپنے جاری کردہ پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف کو امریکی نیشنل انٹیلی جنس کا سربراہ نامزد کر رہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جان ریٹ کلف ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، جیوڈیشری اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹیوں کے رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بحیثیت اٹارنی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔


متعلقہ خبریں