پیپلزپارٹی نے فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے حکومت مخالف ملین مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جب سابق صدر آصف علی زرداری سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف مارچ میں ان کے ساتھ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملین مارچ تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا، فضل الرحمان

25 جولائی کو یوم سیاہ کے موقع پر حزب اختلاف کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ملین مارچ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ تمام سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں