جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عظمت سعید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ گزشتہ شب روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔


متعلقہ خبریں