کیلیفورنیا میں منعقدہ کھانے کے تہوار پر فائرنگ، تین افراد ہلاک


رائٹرز: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقدہ کھانے کے تہوار پر فا ئرنگ سے تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلا ک ہو گیا جس کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے دوسرے مشکوک حملہ آورکی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تین روزہ ’’گلوری گارلک تہوار‘‘ پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

کیلیفورنیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اسکاٹ سمتھ کا کہنا تھا کہ پولیس کو دوسرے حملہ آور کی تلاش جاری ہے جو  فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سمتھ کا کہنا تھا کہ پولیس فا ئرنگ کے اسباب معلوم کرنے کی کو شش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں لوگوں کو فائرنگ کے بعد ادھرادھر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی ویڈیو میں پولیس اور ایمرجنسی کے عملے کو  زخمیوں کو گاڑیوں میں بٹھا کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

’’گلوری گارلک تہوار‘‘ 1979 سے کرسمس ہل پارک میں ہر سال منعقد ہوتا ہے جسکا انتظام مقامی رضاکار کرتے ہیں۔

تہوار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ  اس تہوار میں اسلحہ کے ساتھ  یا کسی خاص گروہ کی نمائندگی کرنے والا لباس پہن کر آنے پر پابندی ہوتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں