میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع

entry test

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا


لاہور:پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ 

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کی سہولت کی پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 75307امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،فیس جمع کرانے کے 72گھنٹے کے اندر امیدوار کی رول نمبر سلپ جاری ہوگی،یکم اگست کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 11جون کو خبر آئی تھی کہ پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25اگست 2019کو ہونگے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کےایڈمیشن بورڈ نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے ایڈمیشن بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ  فیصلہ کیا۔ اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے نائب چانسلرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پہلی دفعہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن یعنی  25 اگست کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل  کالجز میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ منقعد کیا جائےگا۔

یاد رہےگزشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ  پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب کرنے کا امکان پیدا ہوگیاہے، انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب 50 فیصد سے کم کر کے 20 سے 30 فیصد کرنے کی پالیسی پر غور کیا جارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت  اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ  میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں میرٹ مرتب کرتے ہوئے میٹرک کے نمبروں کا تناسب بھی ختم کردیاجائے۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں فی الوقت داخلے کے لیے میرٹ مرتب کرتے وقت میٹرک کے نمبروں کا تناسب 10 فیصد ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے نمبروں کا تناسب بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب حکومت ایف ایس سی کے نمبروں کا تناسب 40 فیصد سے بڑھا کر 70 سے 80 فیصد کرنے پر غور کررہی ہے۔

پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25 اگست کو ہونگے


متعلقہ خبریں