پارک لین کیس، آصف زرداری پر الزامات کیا ہیں؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زداری پارک لین کمپنی میں 25 فیصد شراکت دار ہیں اور انہوں نے اپنے شیئرز بلاول کے نام کر رکھے ہیں۔

پارلین کس میں سابق صدر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل ہم نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق قومی خزانے کو چار ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور شریک ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس 13 صفحات پر مشتمل ہے۔

ریفرنس کے متن میں شامل ہے کہ پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پارک لین کیس: زرداری 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

قرض کی رقم سےآئی بی سی سنٹر میں آٹھ فلور تعمیر کئے گئے۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا تھا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا۔

قرض کی مد میں بے ضابطگیاں کی گئیں اورملزمان نے ملی بھگت سے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پارتھینون کمپنی قرض واپس نہ کرنے پر ڈیفالٹ کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) آصف زرداری کو پارک لین کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔


متعلقہ خبریں