رانا ثنا اللہ کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سامنے آ گیا

رانا ثنا اللہ کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سامنے آ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف اے این ایف حکام کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کی تفصیلات ہم نیوز نے حاصل کر لیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

چالان کے مطابق رانا ثنا اللہ کو جب سکھیکی کے قریب روکا گیا اور منشیات سے متعلق پوچھ گچھ کی تو انہوں نے نیلا سوٹ کیس کھول دیا اور ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا، ہیروئن مومی لفافے میں بند تھی جسے کھول کر اے این ایف حکام کو دکھایا گیا۔

رانا ثنا اللہ کے گارڈز نے اے این ایف حکام سے ہاتھا پائی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ موقع سے ہی رانا ثنا اللہ کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا وہ گزشتہ چند سالوں سے منشیات اسمگلنگ سے منسلک ہیں چونکہ سیاست میں اخراجات کافی زیادہ ہیں اور ان کی آمدن اتنی نہیں کہ وہ خرچے برداشت کر سکیں۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد ان کے جرائم پیشہ افراد سے روابط بڑھے اور وہ فیصل آباد میں افغانیوں سے منشیات لے کر بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں تین ہفتے تک رانا ثنا اللہ  اور انکی گاڑی کی نگرانی کی گئی ، شہریار آفریدی

رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ ان کی گاڑی کو چیک نہیں کیا جاتا تھا اس لیے وہ اپنی ذاتی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کویکم جولائی کو سکھیکی کے قریب موٹروے سے اے این ایف اہلکاروں نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں