وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹرجنرل انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائرکٹر میجر جنرل آصف غفور بھی ملاقات میں شریک تھے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ ملک میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکہ کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اعلان کے بعد مستقبل کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔


متعلقہ خبریں