پارلیمنٹ کی حیثیت ختم کی جا رہی ہے، خورشید شاہ

پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی حیثیت آہستہ آہستہ ختم کی جا رہی ہے جبکہ اسپیکر کا کردار ختم ہو گیا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے بھی عدالتیں اور دیگر ادارے اپنی مرضی چلا رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ پارلیمنٹ میں اہم معاملات پر بات ہونی چاہیے لیکن یہاں ایسا نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی وزیر عوام کے درمیان کھڑے ہوکر مغلظات بکے۔ ایسا تو کبھی کسی آمر کے دور میں بھی نہیں ہوا لیکن آج ایسا ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور اس ملک کی ترقی چاہتے ہیں، کوڑے ،پھانسیاں اور سزائیں آمر دور میں تو سمجھ آتی ہیں لیکن جمہوریت میں ایسا ہونا سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کردار اس وقت ایک جیلر یا سپریٹنڈنٹ جیل کا ہے جو کہتا ہے کہ اے سی اور ٹی وی بھی چھین لوں گا لیکن ہمیں افسوس ہوتا ہے وزیر اعظم ایک جیلر کی حیثیت بھی پوری نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں بتایا جائے ڈیم کیلئے اکٹھا کیا گیا 10ارب روپیہ کہاں گیا؟ خورشید شاہ

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ایوان میں اسپیکر کو بے بس ہوتے نہیں دیکھا تھا لیکن آج دیکھ رہے ہیں۔ اسپیکر نے کوئی فیصلہ کرنا ہوتا ہے تو وہ قائد ایوان کی طرف دیکھتا ہے۔ اتنی بے حسی تو ہم نے کبھی نہیں دیکھی۔


متعلقہ خبریں