اوبر کا صارفین کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ

اوبر کا صارفین کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو


پاکستان میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی نجی کمپنی اوبر نے صارفین کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

تاحال اکثر صارفین ڈارئیور اور گاڑی کی مکمل معلومات جانے بغیر ہی بکنگ کرتے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے لیکن کمپنی صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں مزید سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔

اوبر صارفین کو سہولت دے گی کہ وہ اپنی منزل، موجودہ مقام،  ڈرائیور اور گاڑی کی معلومات کسی عزیز کو بھیج سکیں گے جب کہ اس سے قبل یہ سہولت صرف کریم کے صارفین کو میسر تھی۔

کمپنی کی اپ ڈیٹس کے بعد مسافر کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا کہ وہ  گاڑی کا لائسنس نمبر، ماڈل اور ڈارئیور کی تصویر دیکھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوبر نے امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا

کرائے کی گاڑی میں سفر شروع کرنے سے قبل مسافر ڈارئیور سے اس کا صحیح نام اور دیگر سوالات بھی پوچھ سکے گا جس سے ابہام دور کیا جاسکے گا۔

حکام کا کہنا ہے اکثر صارفین جلدی میں تمام معلومات چیک نہیں کرتے لیکن نوٹیفکیشن وصول کر کے وہ یہ کام بعد میں بھی کر سکتے ہیں۔

اوبر کی ایپلیکیشن میں بھی ایک نیا آپشن رکھا جائے گا جس کی مدد سے صارفین کو سواری بک کرنے کے بعد ڈارئیور اور گاڑی کی تمام معلومات بھیجی جائیں گی۔

تا دم تحریر مسافر اور ڈارئیور کے درمیان تمام تر بات چیت ٹیکسٹ میسیجز کی صورت میں ہوتی ہے جس میں بعض اوقات صحیح نام درج نہیں ہوتا۔

اوبر اپنے صارفین کو لوکیشن شیئر کرنے کی سہولت بھی فراہم نہیں کرتی اور نہ گاڑی کی مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں