سب سے پہلے اردو کو لارہے ہیں،پنجابی زبان کو لاگو نہیں کریں گے،وزیر تعلیم پنجاب

کورونا صورتحال دیکھ کر اسکولز کھونے کا فیصلہ کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور:پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہاہے کہ  اسکولوں میں سب سے پہلے اردو کو لارہے ہیں پنجابی زبان کو لاگو نہیں کریں گے، 2020 میں پرائمری  تعلیم کو اردو زبان کی طرف لے جائیں گے ۔ دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں تک نصاب میں اردو زبان کو لائیں گے۔ 

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پہلی سے پانچویں تک اردو کے ساتھ ساتھ  انگلش کو بھی  بطور زبان نصاب میں شامل کریں گےمگر انگریزی زبان لازمی تعلیم کے طور پر نہیں پڑھائی جائیگی۔

مراد راس نے کہا کہ جب تک ساری دنیا میں اپنا بچہ اپنی زبان نہیں سیکھ سکتا تو بہتر معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا۔ پی بی ٹی بی سروے میں بائیس اضلاع کی پچانوے فیصد لوگوں نے کہا ذریعہ تعلیم اردو بنانا درست فیصلہ ہو گا۔ اس سے  اساتذہ کو بھی پڑھانا آ رہا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ انگلش میڈیم میں رٹے سے کام چل رہاہے۔ میڈیم آف انسٹرکشن  تبدیل کررہے ہیں، سب سے پہلے اردو کو لارہے ہیں پنجابی زبان کو لاگو نہیں کریں گے۔

مراد راس نے کہا کہ پہلا فیز ایکٹولرننگ مکمل کر چکے ہیں،  2020ء کے بعد ہی نئی کتب آئیں گی۔ دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں تک نصاب میں اردو زبان کو لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اسکول میں ایک کتاب پڑھانے کا نظریہ درست نہیں جو کتاب پڑھائی جارہی ہے وہ پی بی ٹی بی سے جاتی ہے جو کتب نصاب کے مطابق نہیں ہوں گی وہ نکال دی جائئینگی۔ 2020-21میں بہترین سلیبس سرکاری سکولوں میُں لائیں گے

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں سے گرمی کی تین ماہ میں  ایک ماہ کی فیس لی جائے گی۔

مراد راس نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وزراء اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: پرائمری اسکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں