خبردار: 5 گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون کےاستعمال سے آپ موٹے ہوسکتے ہیں


 دن میں پانچ گھنٹے یا اس سے زیادہ اسمارٹ فون کا استعمال آپ کو موٹا بنا سکتا ہے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آج کی نوجوان نسل اپنا زیادہ  تروقت اسمارٹ فون کے ساتھ  گزارتی ہے جس سے جسمانی سرگرمی محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔

سائمن بولیوار یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ   کے مطابق جسمانی سرگرمی محدود ہونے سے چربی چڑھ جاتی ہے اور موٹاپے میں بتدریج اضافہ ہوجاتا ہے۔

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نہ صرف موٹا پے کا سبب بنتا ہے بلکہ  اس سے نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کی نئی ٹیکنالوجی اور موبائل فون  سے بے شمار فائدے یا خدمات حاصل کی جاسکتیں ہیں تاہم اس کا زیادہ استعمال منفی رویوں کو تقویت دیتا ہے۔

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال قبل از وقت موت، ذیابیطس، دل کا دورہ، مختلف قسم کے کینسر، پھٹوں میں درد اور بہت ساری دوسری بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1,060 یونیورسٹی کے طالب علموں پر تجربے کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال خواتیں میں 63.9 فیصد وزن اور 57.4 فیصد موٹاپے کا سبب بنا۔

مشاہدے کے دوران یہ تناسب مردوں میں بلترتیب 36.1 فیصد اور 42.6 فیصد رہا جو کہ نسبتاً کم تھا۔

تجربے کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ مشاہدے سے گزرنے والے افراد سمارٹ فون استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انرجی ڈرنکس، فاسٹ فوڈ، میٹھا اورہلکی پھلکی چیزوں کا استعمال  بھی کرتے رہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق  ان چیزوں کے کھانے سے بھی موٹاپا بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑئیے: اسمارٹ فون کی فروخت میں بتدریج کمی کا رحجان


متعلقہ خبریں