انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جائیگی


یکم اگست سے ایشز سیریز کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسالہ دورانیہ کا آغاز بھی  ہونے جارہاہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز اسی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ہی کھیلی جائیگی۔ 

ماہرین کا کہناہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کڑی شرائط لاگو کی جارہی ہیں۔ میزبان ٹیم کو پچ کے حوالے سے محتاط ہونا پڑے گا۔ ناقص پچ تیار کرنے پر میزبان بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سےسخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میچ خراب کنڈیشنز کی نذر ہوا تو فاتح پوائنٹس مہمان ٹیم کے حصے میں جائیں گے۔

سلو اوور ریٹ کا شکار ہونے والی ٹیم کو فی اوور 2 پوائنٹس کٹوتی کا سامنا بھی  ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز 5 میچز کی ہو یا 2 کی مجموعی پوائنٹس 120 ہی ہوں گے۔

آئی سی سی کے  جنرل مینیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس نے عالمی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پلیئرز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، انہوں نے کہاہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب باہمی ٹیسٹ سیریز کے ہر میچ کی اپنی ایک اہمیت ہوگی۔

جیف ایلر ڈائس کا کہناہے کہ اگر کسی خراب پچ کی وجہ سے میچ ختم ہوا تو تمام پوائنٹس مہمان ٹیم کو دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کی ووٹنگ کا نتیجہ آ گیا


متعلقہ خبریں