16کلومنشیات اسمگل کرنے کے الزام میں عمر قید پانے والا سپریم کورٹ سے بری

کرک سمادھی کی تعمیر نو: وقف املاک بورڈ کو 38 ملین روپے ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سولہ کلوگرام منشیات  اسمگل کرنے کے الزام میں سزا یافتہ ملزم کو نظر ثانی اپیل میں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرکےمظہر نامی ملزم کو رہاکرنے کا حکم دیاہے۔ ملزم  پر الزام تھا کہ وہ اپنے آئل ٹینکر میں سولہ کلو گرام چرس لیکر جا رہا تھا۔ پولیس نے سندھ کے ضلع  گھوٹکی سے جون 2011 میں ملزم سے چرس بر آمد کرکے گرفتار کرنے کا دعوی  کیا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ ملزم مظہر کی نظر ثانی درخواست پر پر عدالت نے اسکی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے  میں کہا ہے کہ منشیات کے نمونے کیمیکل لیبارٹری تک بھیجتے وقت حفاظتی پروٹوکول کی پیروی نہیں کی گئی۔

ادھر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں زیر حراست سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے  عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کی کاپی بھی سامنے آگئی ہے۔

چالان کے مطابق رانا ثنا اللہ کو جب سکھیکی کے قریب روکا گیا اور منشیات سے متعلق پوچھ گچھ کی تو انہوں نے نیلا سوٹ کیس کھول دیا اور ہیروئن کی موجودگی کا انکشاف کیا، ہیروئن مومی لفافے میں بند تھی جسے کھول کر اے این ایف حکام کو دکھایا گیا۔

رانا ثنا اللہ کے گارڈز نے اے این ایف حکام سے ہاتھا پائی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ موقع سے ہی رانا ثنا اللہ کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا وہ گزشتہ چند سالوں سے منشیات اسمگلنگ سے منسلک ہیں چونکہ سیاست میں اخراجات کافی زیادہ ہیں اور ان کی آمدن اتنی نہیں کہ وہ خرچے برداشت کر سکیں۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد ان کے جرائم پیشہ افراد سے روابط بڑھے اور وہ فیصل آباد میں افغانیوں سے منشیات لے کر بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں تین ہفتے تک رانا ثنا اللہ  اور انکی گاڑی کی نگرانی کی گئی ، شہریار آفریدی

رانا ثنا اللہ نے بتایا تھا کہ ان کی گاڑی کو چیک نہیں کیا جاتا تھا اس لیے وہ اپنی ذاتی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو سکھیکی کے قریب موٹروے سے اے این ایف اہلکاروں نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں