پاکستانی کرکٹ امپائرعلیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کا ایک اور عالمی ریکارڈ

کراچی:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ امپائرعلیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ 

علیم ڈاراگلے چند ماہ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کوسپروائز کرنے والے امپائر بن سکتے ہیں۔

پاکستانی امپائر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونےوالی ایشز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ انکے کیریئر کا 128 واں ٹیسٹ میچ ہوگا جس کے ساتھ ہی وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر اسٹیوبکنر کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔

علیم ڈار کو جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بھی 4 ایک روزہ میچ سپروائز کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک روزہ میچز کی ڈبل سنچری رواں سال مئی کے پہلے ہفتے میں  مکمل کرلی تھی۔

یہ کارنامہ انہوں نے آئرلینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان مچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے دیا۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ علیم ڈار نے 200 ون ڈے میچز مکمل کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اور میڈیا نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا اور میں جب تک فٹ رہا یہ کام کرتا رہوں گا۔

200 ون ڈے میچز کے علاوہ علیم ڈار نے 125 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

وہ 2009 سے 2011 کے درمیان تین مرتبہ آئی سی سی کی جانب سے بہترین امپائر قرار پائے۔ انہیں پرائز آف پرفارمنس سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: علیم ڈار نے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی


متعلقہ خبریں