انسٹا گرام اکاؤنٹ مستقل یا عارضی طور پر بند کرنا


ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے تنگ آ جاتے ہیں اور اسے ختم کرنا چاہتے ہیں جہاں آپ کی کئی اچھی اور دلکش تصاویر موجود ہوتی ہیں۔

بہر حال سوشل میڈیا انسان کو ذہنی طور پر تھکا دیتا ہے اور اس بات کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آپ مستقل طور پر انسٹا گرام سے منسلک نہیں ہیں۔ انسٹا گرام اکاؤنٹ کو آپ عارضی طور یا مستقل غیر فعال کر سکتے ہیں۔

انسٹا گرام اکاؤنٹ کو مختصر وقت کے لیے ختم کرنا

اگر آپ مختصر وقت کے لیے انسٹا گرام سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا ممکن ہے اور اسے آپ مختصر وقت کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد لوگ آپ کے اکاؤنٹ کو ڈھونڈ نہیں سکیں گے اور نہ ہی آپ کی تصاویر اور پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اگر آپ انسٹا گرام کو دوبارہ استعمال کرنا چاہیں گے تو آپ ایسا کر سکیں گے۔

سب سے پہلے آپ اپنے موبائل فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر سے سائن ان ہوں اور پھر اوپر دائیں جانب پر موجود آئیکن کو دبائیں بعد ازاں پروفائل میں تبدیلی کا آئیکن استعمال کریں جس کے بعد ’’اکاؤنٹ کو عارضی طور پر غیر فعال کریں‘‘ کے بٹن کودبائیں۔

یہ بھی پڑھیں فالج کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے گوگل کا شاندار اقدام

آخر میں آپ سے اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ پوچھی جائے گی پھر آپ سے آخری دفعہ پاس ورڈ پوچھا جائے گا جس کے بعد آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند ہو جائے گا۔

اکاؤنٹ کس طرح دوبارہ فعال کیا جائے

اگر آپ کسی بھی وقت اپنا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کرنا چاہیں تو یہ بھی انتہائی آسان ہے۔ آپ انسٹا گرام کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کریں جس کے بعد آپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا جائے گا اور اس کو آپ وہیں سے شروع کریں جہاں سے چھوڑا تھا۔

آپ کس طرح اپنا اکاؤنٹ مستقل بند کریں

یہاں آپ کو سب سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ اگر آپ نے اپنا اکاؤنٹ مستقل بند کرنے کا آپشن استعمال کیا تو آپ کا اکاؤنٹ مستقل بند ہو جائے گا جسے آپ دوبارہ فعال نہیں کر سکیں گے اور پھر آپ اپنی تصاویر، پیغامات اور اپنے فالورز کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

آپ سے انسٹا گرام کی جانب سے اکاؤنٹ ختم کرنے کی وجہ پوچھی جائے گی اور وجہ بتانے پر آپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا اس لیے اکاؤنٹ ختم کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے گا۔


متعلقہ خبریں