انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی


اردن کے شہرعمان میں کھیلی گئی ساتویں آل حسن انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستانی پلئیرز 2سلور اور 6برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے  چیمپئن شپ میں ایونٹ کے آخری روز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  47کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کی فاطمہ الزہراہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔انہیں مصرکی کھلاڑی کے ہاتھوں فائنل میں شکست ہوئی۔

61کلوگرام کی جونیئر کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے سعد آصف جارڈن کے کھلاڑی سے شکست کھاکر برونزمیڈل کے حقدار ٹھرے اسی طرح 57کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کی عائشہ حر انے برونز میڈل حاصل کیا۔

پاکستانی کھلاڑی ساتویں آل حسن انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں  مجموعی طورپر 2 سلوراور6 برونزمیڈلزجیتنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی ٹیم آج رات 9:30 نوبجے نجی ائرلائن کے ذریعے اردن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیے:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ امپائرعلیم ڈار عالمی ریکارڈ کے قریب


متعلقہ خبریں