قومی اسمبلی کا ایک اور اجلاس ہنگامہ آئی کی نذر ہو گیا

قومی اسمبلی میں 9 آرڈیننس منظور، حزب اختلاف کا احتجاج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ایک اور اجلاس ہنگامہ آئی کی نذر ہو گیا ، حکمران جماعت کے عالمگیر خان کی بجائے پیپلزپارٹی کے عبدالقادرپٹیل کومائیک ملنے پر ایوان میں نعرے بازی شروع ہو گئی۔

ایوان میں پھر ہنگامہ آئی اور شور شرابا حکومتی رکن عالمگیرخان محسود کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کے لئے مائیک مانگنے کی کوشش کی پر ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان ڈیسک بجاتے رہے۔

ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے مائیک عبدالقادر پٹیل کو دے دیا جس پر پی ٹی آئی کے عالمگیرخان اور دیگرارکان نے نعرےلگانا شروع کر دیئے۔

حکومتی ارکان عطاء اللہ اور دیگر اپوزیشن کی نشستوں کی جانب لپکے  پیپلزپارٹی کےارکان بھی نشستوں پر کھڑے ہو گئے، ہنگامہ آرائی بے قابو ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ہی جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری  نے اجلاس  ملتوی کیا توعالمگیر خان محسود نے کہاہے کہ  سندھ حکومت سے سوال کیا تو جواب ڈنڈوں سے ملا ، ایوان میں بھی بولنے نہیں دیا گیا، کراچی والوں نے ہمیں ووٹ دیا ، ان کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں عالمگیر خان نے کہا کہ کراچی واقعے پر اپوزیشن نےانہیں بات نہیں کرنے نہیں ،کراچی کے شہریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے کسی کی دھونس دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عالمگیر نے کچرا اٹھانے اور صاف پانی کا مطالبہ کیا لیکن حق مانگنے پر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سب نے دیکھا انھوں نے کیسے پولیس استعمال کی،پیپلزپارٹی کے حادثاتی چیرمین اپنا رنگ دکھا رہے ہیں،ہم ہر وقت اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑینگے۔

انہوں نے کہا کہ آج بیرون ممالک سے لوگ پاکستان پیسے بھیج رہے ہیں،سابقہ حکمران بیرون ممالک میں صرف اپنی جائیدادیں بناتے تھے، دوستی اور غلامی میں فرق ہوتا ہے عمران خان نے کہا میں دوستی رکھوں گا۔ عمران خان نے کہا یہاں ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کریں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ سابقہ حکمران قطر جاتے تھے تو خط لے آتے تھے عمران خان وہاں جا کر ان سے مخاطب ہوا۔ آج عمران خان کی قیادت میں دنیا پاکستان کو عزت و احترام سے دیکھ رہی ہے۔ سابقہ حکمران باہر جا کر کہتے تھے اور کوئی حکم اور کوئی حکم؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان نے امریکہ میں پاکستان کا بیانیہ دیا کہ پاکستان دنیا میں امن کے لیے کردار ادا کرنے والا ملک ہے،اس ایوان کے اراکین کو خوشی ہونی چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ گیا تو 30 ہزار لوگوں نےانکا  استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پارلیمنٹ کی حیثیت ختم کی جا رہی ہے، خورشید شاہ


متعلقہ خبریں