ایران کی چین اور دیگر دوست ممالک سے تیل خریدنے کی درخواست


رائٹرز: ایران نے چین اور دیگر دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ ان سے تیل خرید یں۔

ایران کے نائب صدراحسن جہانگیری کا دمشق میں میڈیا کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اور دیگر دوست ممالک امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران سے تیل خریدیں۔

جہانگیری کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ  چین او دیگر دوست ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ اس کا حل نکال سکتے ہیں۔

امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے چین کا ایران سے تیل کی خام تیل کی درآمد میں 30 فیصد کمی ائی ہے۔ امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو تیل برآمد کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا


متعلقہ خبریں