ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں اپنے سینئر اداکاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو میں نے سوچا تھا اور جو میں حاصل نہیں کر سکی اس کی مجھے تکلیف بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ماہرہ خان کا دنیا کی پرکشش خواتین میں چوتھا نمبربرقرار

پاکستانی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ نفرت بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ماڈل ہیں اور انہیں اس عمر میں ہیروئن کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں