سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

سندھ سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت ملک بھر کے اکثر علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سندھ کے علاقے میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جبکہ قلات، سبی، نصیر آباد، مکران، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں  بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، ژوب، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں مقامی دریاوٰں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گزشتہ  روز کراچی سمیت سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ  راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، فیصل آباد،  ڈی جی خان، بہاولپور،کوہاٹ،مالاکنڈ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش حیدرآباد (سٹی188، ائیرپورٹ125)، ٹھٹھہ 179، چھور122،  ٹنڈوجام 106، پڈعیدن 97،بدین 66، کراچی (صدر 60،سرجانی 50، فیصل بیس 45، نارتھ کراچی 42،ناظم آباد 39، ائیرپورٹ 38، جناح ٹرمینل 35،میٹ کمپلیکس 34،مسرور 32،گلشنِ حدید 21،  لانڈھی 12،کیماڑی 05)،مٹھی 53، چھاچھرو50، میرپورخاص، ڈھالی48، شہید بینظیرآباد 45، اسلام کوٹ 32،،سکرنڈ 25، ڈپلو12،  دادو02، موہنجوداڑو، لاڑکانہ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  نورپورتھل 39، جھنگ 25، لیہ 15، خانیوال 12، اوکاڑہ11، ساہیوال 07، بہاولپور 04، گجرات 03، مری، بہاولنگر02،  فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01،  جبکہ  پاراچنار 05، مالم جبہ، کالام،  دیر01، گوپس 02، بونجی 05، چلاس04، بگروٹ 02، گلگت 01، کوٹلی 01،  خضدار02، اورماڑا 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں