شہباز صاحب! نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں، فردوس عاشق

آزاد اراکین اور اتحادیوں کی طاقت سے کل مقابلہ کریں گے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدعنوانی (کرپشن) کے جرم میں سزا یافتہ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار سیاسی قیدی نہیں قوم کے مجرم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا وفاق پر حملہ ہے، فردوس عاشق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے گورنمنٹ ہاؤس مری کی طرز پر شاہانہ فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ دیگر قیدیوں سے مذاق ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب! شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ نئے پاکستان میں بلا تفریق قانون کے یکساں اطلاق کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ادارے ظل سبحانی کی خواہشات کے نہیں آئین و قانون کے تابع ہیں۔


متعلقہ خبریں