شبر زیدی کی طبیعت ناساز

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شبر زیدی اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ کروارہے ہیں۔

رکن ایف بی آر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے ایف آئی سی چیک اپ کرانے گئے ہیں اس لیے کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ چئیرمین ایف بی آر کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین کی عدم موجودگی کے باعث ممبر آپریشنز کمیٹی اجلاس میں حاضر ہوئے۔


متعلقہ خبریں