خیبرپختونخوا: چھ روزہ بارش نے 16 انسانی زندگیوں کے چراغ گل کردیے

خیبرپختونخوا: چھ روزہ بارش نے 16 انسانی زندگیوں کے چراغ گل کردیے

پشاور: خیبرپختونخوا میں ہونے والی چھ روزہ بارش اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث 16 انسان لقمہ اجل بن گئے۔ یہ اعداد و شمار صوبہ خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور دریاؤں و ندی نالوں میں آنے والی طغیانی کے سبب 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 12 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جب کہ 25 کو جزوی طور پرنقصان پہنچا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر ضروری امداد کی فراہمی یقینی بنائیں۔

بارش اور سیلاب سے 62 افراد جاں بحق 71 زخمی

پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع کو پہلے ہی کثیر تعداد میں فنڈز اور امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ ادارے کے متعلقہ افسران ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 24 جولائی 2019 کو تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں متوقع بارش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی نشاندہی کی گئی تھی۔ مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ وہ پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں