عدالت نے ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ایک دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ کی ضمانت میں توسیع کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، سماعت کے آغاز میں عدالت نے ناصر جنجوعہ کے وکیل رضوان عباسی کے غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی ایک دن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں کل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب ناصر جنجوعہ کے وکیل نے کہا کہ ہم جانا چاہتے ہیں مگر ایف آئی اے والے جانے نہیں دے رہے۔


متعلقہ خبریں