واٹس ایپ کا نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین ایک سے زائد ڈیوائسز پر بیک وقت ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔

اس سے قبل اگر آپ نے واٹس ایپ ویب سائٹ پر استعمال کرنا ہو تو آپ کو موبائل پر آن لائن ہونا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد ویب پر استعمال کرنے کے لئے کیو آر کوڈ لگانا پڑتا ہے۔

اس فیچر کے تحت آپ بغیر موبائل کو آن لائن کیے ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ویب اس وقت صرف چیٹ انٹرفیس کو اسپورٹ کرتا ہے اس میں وائس اور ویڈیو کال کا فیچر موجود نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ویب پورٹل میں بھی تبدیلیاں لائے گا، اس کا نیا فیچر ونڈوز، اینڈروائڈ اور آئی او ایس کو اسپورٹ کرے گا۔


متعلقہ خبریں