فضائی کرایوں میں عید سے قبل اضافہ

14 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پاکستان داخلے سے قبل کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے

اسلام آباد: عید الاضحیٰ سے قبل اکثر ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا لاہور سے دبئی کا کرایہ 59000 کم ازکم وصول کیا جانے لگا ہے جبکہ لاہور سے دبئی ایمرٹس ایئر کا کم ازکم کرایہ 79000 وصول کیا جا رہا ہے۔

اتحاد ائیر کا لاہور سے دبئی ریٹرن کرایہ کم ازکم 70000 وصول کیے جانے لگا جبکہ ائیر بلیو بھی لاہور دبئی لاہور کا کرایہ 54000 ہزار تک وصول کرنے لگی ہے۔

لاہو لندن لاہور اتحاد ائیر کا کرایہ کم ازکم ایک لاکھ  12 ہزار روپے تک پہنچ گیا جبکہ لندن لاہور ایمریٹس ائیر بھی کم ازکم کرایہ 1 لاکھ 38 ہزار روپے وصول کرنے لگی۔

پی آئی اے لاہور لندن لاہور 1 لاکھ 12 ہزار روپے ، اومان ایئر لاہور لندن لاہور 1 لاکھ 10ہزار روپے، کویت ایئر ویز لاہور لندن لاہور کا کم ازکم کرایہ 99 ہزار400 روپے ، لاہور پیرس لاہور اتحاد ایئر ویز کم ازکم کرایہ 1 لاکھ  دس ہزار روپے ، لاہور پیرس لاہور ایمرٹس ایئر کا کرایہ بھی  ایک لاکھ 12 ہزار روپے اور اومان ایئر لاہور پیرس لاہور کا کرایہ 96 ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید الضحی کے بعد بھی کرایوں میں 70 سے 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں