خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری کرلی گئی


کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد سے چوری کرلی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق خالد مقبول کے زیر استعمال گاڑی ایم کیو ایم مرکز کے باہر پارک کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکز کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی تاہم تاحال پولیس کو انجن اور چیسز نمبر بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

گاڑی ایم کیو ایم پاکستان خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو صبح 8 بج کر 16 منٹ پر مرکز کے باہر سے چوری کی گئی۔


متعلقہ خبریں