چین کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے شاندار اعلان


اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آ گئی، چین نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے چینی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔

عثمان ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد کے ساتھ پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال نومبر میں 100 پاکستانی نوجوانوں کا وفد چین کا دورہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے ذریعے نوجوانوں کو جدید رجحانات سے واقفیت کا موقع ملے گا، بہت جلد ترکی ملائشیاء اور دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایکسچینج پروگرام شروع کریں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہنر، ٹیکنالوجی اور تعلیم سے آراستہ کریں گے۔

چینی وفد کی قیادت سفارتخانے کے ڈپٹی چیف جیولی جیان نے کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں