جامعہ پنجاب کے بی اے، بی ایس سی امتحانات میں طالبات بازی لے گئیں


لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے منگل کے روز بی اے اور بی ایس سی امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے بے اے اور بی ایس سی امتحانات کے نتائج کے مطابق لڑکیاں اول، دوم اور سوئم  پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

نتائج کے مطابق بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر  نے 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول نے 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسی طرح بی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ  نے 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

نتائج کے مطابق بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل نے 646 نمبروں کے ساتھ پہلی اور اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد نے 631 نمبروں کے ساتھ  دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

نتائج کے مطابق بی اے میں  گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد نے 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔


متعلقہ خبریں