ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کو سونپے جانے کا امکان

انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے آئے تھے، ہارنے کا افسوس ہے۔ اظہر علی

لاہور: سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کے لیے نائب کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ مکی آرتھر کو بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ء تک توسیع مل سکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ دو اگست کو کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں