چودھری شوگر ملز کیس: نواز شریف بھی شاملِ تفتیش



لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کو چودھری شوگر ملز کیس میں بھی نیب کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے تحقیقات کرے گی جس کیلئے باقاعدہ عدالت سے اجازت لی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چودھری شوگر ملز میں حصص کی ملکیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ روز مِل کے اکاؤنٹس اور مالیاتی رپورٹس سمیت تمام اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے اسی مقدمے میں تحقیقات کیلئے مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور سابق وزیراعظم کے بھتیجے عبدالعزیز کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

شریف خاندان کے ان افراد کو 31 جولائی کو گیارہ بجے عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں