شدید بارشوں میں حفاظت کے لیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں


ملک میں مون سون بارشوں کا  نیا سلسلہ چل پڑا ہے اور حالیہ بارشوں نے کراچی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تباہی مچائی دی ہے۔

آسمان سے برسنے والی برسات میں درخت اکھڑنے، بجلی کی تاریں اور بل بورڈ گرنے کے واقعات میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ صرف کراجی میں 14 سے زیادہ افراد بجلی کے کرنٹ سے ہلاک ہوئے۔

بالائی علاقوں خصوصاً گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات اور مری میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے کئی سیاح اور مسافر مختلف جگہوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مون سون بارشوں کا  یہ سلسلہ کئی دنوں تک جاری رہے گا اور اس حوالے سے  مندرجہ دیل احتیاطی  تدابیر اختیار کرنے سے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

1۔ گرے ہوئے بجلی کے تاروں کے پاس گزرنے سے اجتناب کریں۔

2۔ بچوں کو گھر میں بجلی کے ساکٹ سے دور رکھیں۔

3۔ گیلے ہاتھ اور ننگے پاؤں بجلی کے آلات کو چھونے سے گریز کریں۔

4۔ گیلے ہاتھوں سے دروازے کی گھنٹی بجانے سے اجتناب کریں۔

5۔  بارش اور تیز ہوا کے موسم میں بجلی اور ٹرانسفارمرز کے قریب گزرنے سے گریز کریں۔

6۔ چھوٹے جنریٹر سروس کنکشن سے الگ تھلگ نصب کریں اور جنریٹر کھولنے سے پہلے اس کو سروس تاروں سے الگ کریں۔

7۔ بارش میں گاڑی آہستہ اور احتیاط سے چلائیں کیونکہ گیلی سڑک پر بریک دیر سے لگتی یے۔

8۔ بارش میں درمیانی لین میں گاڑی چلائیں کیونکہ بارش کے پانی کا بہاؤ سڑک کے کونوں کی طرف ہوتا ہے۔

9۔ بڑی گاڑیوں خصوصاً ٹرک اور بسوں کے پیچھے گاڑی چلانے سے اجتاب کریں کیونکہ یہ گزرتے وقت پانی پھیلاتی ہیں اور وہ گاڑی کی اسکرین پر گرنے کا احتمال ہوتا ہے جس سے ڈرائیونگ میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

10۔ بارش میں گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور سامنے والی گاڑی کے اشاروں کو دیکھ کر ڈرائیو کریں۔

11۔ غیر ضروری طور پر بارش میں سفر کرنے سے گریز کریں اور سڑک کے بیچ کھڑے پانی میں سے گاڑی گزارنے سے اجتناب کریں۔

12۔ پہاڑی علاقوں میں خطرناک جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سرکنے والی جگہوں سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط  کریں اور گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائیں۔


متعلقہ خبریں