اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، اختتام پر 71 پوائنٹ کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں 406 پوائنٹس کا اضافہ

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی اتار چڑھاو کا شکار رہی اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں مجموعی طور پر 71 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس31 ہزار 734 پر تھا اور ایک وقت میں 31,774 پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

منگل کے روز مارکیٹ میں خریدرا نہ ہونے کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں کساد بازاری رہی اور ایک وقت میں انڈیکس کا گراف 31,485 تک گر گیا تھا جو آج کی کم ترین سطح تھی۔

دوپہر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور 40 پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

دن کے اختتام پر انڈیکس 71 پوائنٹ کی کمی سے 31658 رہا اور40,951,510 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,952,956,626 پاکستانی روپے رہی۔

اسکرین شاٹ

گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی کساد بازاری تاحال برقرار ہے اور سوموار کے روز بھی ہنڈرڈ انڈیکس 369 پوائنٹ نیچے آیا تھا۔ رواں ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ 32 ہزار 103 پر تھا اور دو دن سے شدیدی مندی دیکھی جارہی۔

 


متعلقہ خبریں