چین اور پاکستان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے معاہدہ

چین اور پاکستان میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے معاہدہ

اسلام آباد: چین اور پاکستان نے بندرگاہوں پر بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے ایک نیا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کو دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

معاہدے کے تحت چینی اور پاکستانی ٹیکس حکام ایک دوسرے سے ٹیکس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔

اس معاہدے کے عمل میں آنے کے بعد چین اور پاکستانی بندرگاہوں پر ہونے والی بدعنوانی پر قابو پایا جاسکے گا۔

پاکستان میں بندرگاہوں پر ناقص نظام کی وجہ سے درآمدات اور برآمدات میں بڑے پیمانے پر مبینہ غلط بیانی کی جاتی ہے۔

اس مد میں پاکستان کو نہ صرف اربوں روپوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی خاطرخواہ نقصان پہنچتا ہے۔

شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر ہونے والے اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک تیزی سے معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے جس کے نتیجے میں غلط بیانی اور بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں