پاکستان میں نئی ٹیکسی سروس کا آغاز چند روز میں

پاکستان میں نئی ٹیکسی سروس کا آغاز 10 اگست کو ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: چین کی کمپنی پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر اگست کے مہینے میں براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔

نجی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ شہروں میں کیا جائے گا جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔

چینی کمپنی ٹائم ایکسوکے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جب کہ لوگ روز گار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوبر اور کریم کے بعد لاہور میں نئی سروس

کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی جب کہ اس وقت کمپنیاں 20 سے 25 فیصد پر کام کر رہی ہیں۔

ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔

چین کی یہ کمپنی ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی جس کو بڑھا کر 600 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

نئی سروس کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں بسنے والے لوگ سفر کے لیے تین میں سے کسی ایک کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں