وزیراعظم روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر برہم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات  جاننے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیٹرولیم ڈویژن، وزارت غذائی تحفظ اور دیگر اداروں کے وزرا اور افسران کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ حکام وزیر اعظم کو گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے تندور پر پڑنے  والے اثرات کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ مل مالکان 80 کلو گرام  کے آٹے کے تھیلے پر کتنا منافع کما رہے ہیں۔

حال ہی میں مل مالکان نے 80  کلو گرام  والے فائن آٹا  کے تھیلے  پر 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مل مالکان نے 80 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 3,550 روپے سے بڑھا کر 4,200 روپے کردی ہے۔

مل مالکان نے سادہ آٹے کے 80 کلو گرام تھیلے کی قیمتوں میں 19.64 فیصد اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 2,800 روپے سے بڑھاکر 3,350 روپے کردی گی ہے۔

ملک بھرکے نانبائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں فی کس دو روپے اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمت کے ساتھ روٹی 10 روپے اور نان 12 روپے کی فروخت کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں