ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد:ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں سے 65 ہزار کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پہنچایا۔

قومی ایئر لائن نے 232 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔ تاحال کراچی سے 51 پروازوں کے ذریعے16,300 افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد سے 39 پروازوں سے 12,000، لاہور سے 35 پروازوں سے 11,500، ملتان سے 15 پروازوں سے 4000، فیصل آباد سے 10 پروازوں سے 1400، سیالکوٹ سے10 پروازوں سے 4000، پشاور سے 26 پروازوں سے 9500، کوئٹہ سے 46 پروازوں سے 6700 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج پر گئے 17 پاکستانیوں کا انتقال ہوگیا

پی آئی اے مجموعی طور پر 82 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی اور اس کا حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو گا۔

بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے اور سعودی کمپنی ایئر بلو حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

تاحال دنیا بھر سے 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےسعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔

سعودی حکومت کے مقرر کردہ حج کوٹا کے مطابق انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ اور پاکستان سے دو لاکھ عازمین حج کریں گے۔

پاکستان حج مشن نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ پریشانی کی صورت میں 8001166622 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں