بابا گرونگ کی 550 ویں سالگرہ, 500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بابا گرونگ کی 550 ویں سالگرہ, 500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پاکستان نے بابا گرونگ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پانچ سو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

بابا گرونانک کی پیدائش کے ساڑھے پانچ سو سال مکمل ہونے پر ننکانہ صاحب میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتری شریک ہوں گے۔

تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی جن میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے۔

حال ہی میں بھارت سے آنے والے 500 یاتریوں کو واہگہ بارڈر پر خصوصی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ ویزے ہر سال ہزاروں یاتریوں کو جاری ہونے والے ویزے سے مختلف ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کو سکھ برادری کی جانب سے سراہا گیا۔

پاکستان نے راہداری کھولنے کے لیے اپنی حدود میں 80 فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا ہے۔ بھارت سے آنے والے مہمان بغیر ویزہ اور اسپیشل پرمٹ کے ذریعے گردوارے تک آ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں