پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر فرنچائزز کو تحفظات


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز نے ٹورنامنٹ کے پانچویں سیزن کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آئندہ ہفتے لاہور میں اجلاس طلب کیا ہے جس کے دوران وہ فرنچائزز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچز مزید شہروں میں کرانے پر غور

رپورٹس کے مطابق فرنچائزز پی سی بی کی جانب سے محدود رابطے کو لے کر پریشان ہیں جبکہ انہیں بینک ضمانت اور دیگر امور کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں۔

کچھ فرنچائزز چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل فائیو کا نصف سیزن کا انعقاد متحدہ عرب امارات جبکہ بقیہ سیزن پاکستان میں کروایا جائے۔

رپورٹس کے مطابق فرنچائزز کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو طویل عرصے تک پاکستان میں رہنے کے لیے قائل کرنا مشکل ہوگا اور اگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں لی تو اس سے لیگ بری طرح متاثر ہوگی۔


متعلقہ خبریں