بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات


اسلام آباد: چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

یہ ملاقات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی اسلام آباد میں  واقع رہائش گاہ پرہوئی۔

ملاقات میں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی، سیاسی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کی پاک برطانیہ تجارتی تعلقات میں بہتری کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اوران کے  مصطفی نواز کھوکھر بھی شریک تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی پی کے صدر آصف زرداری نے آج صبح راولپنڈی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں اظہار افسوس بھی کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بھی راولپنڈی میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی اعلئ سطح پر مکمل تحویقات کرائی جائیں اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کا کیلئےمستقل انتظامات کئے جائیں ۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی نے حادثے میں 18 افراد کی شہادت جن میں لیفٹینٹ کرنل ثاقب اور لیفٹیلنٹ کرنل وسیم بھی شامل ہیں کے ورثا سے دلی اظہار تعزیت ،لواحقین کے لئے صبر اور 18 زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 18 افراد شہید


متعلقہ خبریں