جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ بلاول بھٹو سے وضاحت طلب

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے،بلاول

اسلام آباد: جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں ؟ الیکش کمشن نے بلاول بھٹو سے وضاحت مانگ لی ہے ۔ 

الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویز میںاسلام آباد میں پانچ جائیدادیں اور دبئی میں ولا تحائف میں ظاہر کیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں۔ بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔  الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز میں آصف زرداری کے اثاثوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بارہ فی صد کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رواں ماہ کے اوائل میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمینٹیرینز کے صدرآصف زرداری  کے پاس ایک کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے اور دیگر جانوروں سمیت ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو امیر ترین اراکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس ایک ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔

ان کے دبئی کے دو ولاز میں شیئرز ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی نکلے۔

یہ بھی پڑھیے:اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری


متعلقہ خبریں