ائر کموڈور سیداحمر رضا پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر


اسلام آباد : ائر کموڈورسیداحمر رضا کو پاک فضائیہ کا نیا ترجمان مقررکردیا گیا ہے۔ 

ائر کموڈورسیداحمر رضا نے جون1994 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فلائنگ سکواڈرن او ر ایک سپورٹ ونگ کی کمان کی۔

سید احمر رضا ایک آپریشنل ائر بیس پر بطورا سٹاف آپریشنز آفیسر اور ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ریویو بورڈ کے ممبر آپریشنز بھی تعینات رہے۔

ائر کموڈورسید احمر رضا  ایک کوالیفایڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے پرائمری فلائنگ ٹریننگ ونگ میں بطور انسٹرکٹر پائلٹ خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

احمر رضا  پی اے ایف ائروار کالج اور ملائیشین آرمڈ فورسز اسٹاف کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ کے طیارے ہرکولیس سی 130 کی رائل انٹر نیشنل ائر ٹیٹو شو 2019 میں شرکت


متعلقہ خبریں