ہمیں محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا، مکی آرتھر


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ پانچ سالہ پابندی نے محمد عامر کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا، مایوسی ہے کہ اب پیسر کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ سکیں گے۔ 

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں مکی آرتھر نے کہا کہ عامر ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کی بات کررہے تھے اس بار حتمی فیصلہ کرلیامگر ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم محمد عامر پر کام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرتے رہے، یواے ای میں ان کو ٹیسٹ میچز کھلانے سے گریز کیا، جنوبی افریقہ میں  بھی آرام دیا۔  کوشش یہی رہی اوے کنڈیشنز میں زیادہ آزمایا جائے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ  5سال کرکٹ نہ کھیلنے کے سبب عامر کی فٹنس اور ردھم برقرار نہ رہا، یہ صرف جسمانی طور تھک جانے کی بات نہیں،اس ضمن میں عامرکا ذہن اور بدن یکجاساتھ نہیں دےرہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ یکسوئی کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہوئے زیادہ پرجوش انداز میں ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا،وسیم اکرم

فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


متعلقہ خبریں