قدرتی برساتی نالےپورے سندھ میں تجاوزات کی زدمیں ہیں، مراد علی شاہ


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بہتر نظام کا وعدہ کیا تھالیکن بجلی کے تعطل کی وجہ سے پمپنگ میں مسئلہ ہورہاہے۔ 

کراچی میں مون سون کی تیز بارشوں نے شہر کا نقشہ بدل دیا ہے، ندی نالے ابل بڑے، سڑکیں تالاب بنیں تو محلے گندگی کے ڈھیرے میں تبدیل ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، کمشنرکراچی نے پانی کی نکاسی کے حوالےسےانہیں بریف کیا۔

میڈیاسے بات چیت میں سید مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ  بدقسمتی سے شہر کے کئی علاقوں میں برساتی نالوں پر قبضے ہیں۔ شہر بھر میں موجود دیگر برساتی نالوں کی صفائی بھی شروع کی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  1944کی کراچی شہرکی بارش اور2019کی بارش میں فرق ہے، قدرتی برساتی نالےپورے سندھ میں تجاوزات کی زدمیں ہیں۔ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو آگاہ کیا جائے وہ پانی کی قدرتی گزرگاہوں پر قبضہ نہ کریں تاکہ وہ خود اور شہر کے دیگر لوگ مستقبل میں محفوظ رہ سکیں۔

دوسری طرف کراچی میں میں پاک افوج کی جانب سےمختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیاگیا۔ تین ہٹی کےقریب لیاری ندی میں ڈوبنےوالے بچوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ریسکیو کرلیا۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی ریلے نے تباہی مچائی تو شہریوں کی مدد کرنے کے لیے ایدھی کے کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے رضا کاروں نے بھی حصہ لیا۔ پاک فوج کے رضا کار کشتیوں کے ساتھ سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچاتے رہے ۔

رین ایمرجنسی میں پاک آرمی کی جانب سے شہر کے چار مقامات پر پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ تین ہٹی کے قریب تین بچے لیاری ندی میں ڈوبےتو وہاں موجود افراد نےفوری طور پر امدادی اداروں کو آگاہ کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اورایک بچے کو نکال لیا گیا ۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعددیگر دو بچوں کو بھی نکال لیا گیا ۔ بچوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی ملیر ندی مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب تین بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔۔۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبچوں کو بحفاظت نکال لیا تیسرا بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نکاسی آب میں مشکلات کا سب سے بڑا سبب بجلی کی بندش ہے، سعید غنی


متعلقہ خبریں