پنجاب کے پولیس افسران کا جرائم پیشہ افراد سے رشوت لینے کا انکشاف

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے 28 پولیس افسران کا جرائم پیشہ افراد سے رشوت لینے کے بعد کروڑ پتی بن گئے۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 28 پولیس افسران کا جسم فروشی، منشیات اور قمار بازوں سے باقاعدہ حصہ لینے کا انکشاف ہوا۔ رشوت لینے والے کرپٹ پولیس افسران کی خفیہ رپورٹ کی کاپی ہم نیوز نے حاصل کر لی۔

 

سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ رشوت لینے والوں میں 14 ڈی ایس پیز اور 14 ایس ایچ او اور انسپکٹرز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رشوت لینے والوں میں ڈی ایس پی باغبانپورہ محمد ابراہیم ، ڈی ایس پی علامہ اقبال ٹاﺅن ملک عبدالغفور، ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی عثمان حیدر گجر، ڈی ایس پی ٹبی سٹی محمد عثمان، ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز الرحمن، ڈی ایس پی ٹریفک سجاد حیدر، ڈی ایس پی ندیم بٹ، ڈی ایس پی طاہر اقبال ورائچ، ڈی ایس پی خالد محمود تبسم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

منشیات فروشوں ،قماربازوں ،گیسٹ ہاﺅسز اور ہوٹل مالکان سے رشوت لینے والوں میں انسپکٹر حسنین حیدر، سابق ایس ایچ او سبزہ زار محمد انور، ایس ایچ او وحدت کالونی محمد اکمل، انسپکٹر قیصر جمیل، ایس ایچ او سول لائن بابر انصاری، ایس ایچ او نواں کوٹ علی عباس، ایس ایچ او رنگ محل محمد ایوب، ایس ایچ او مغل پورہ مدثر اللہ خان، ایس ایچ او بادامی باغ سہیل حسین کاظمی، ایس ایچ او نواب ٹاﺅن عمران خان، انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی ظہیر الدین بابر اعوان سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں