وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ہم نیوز نےحاصل کرلی ہے۔ کابینہ اجلاس میں فواد چوہدری کی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ سے متعلق تجویز پر گرما گرمی دیکھنے میں آئی ۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر فواد چودھری کے بجائے فردوس عاشق اعوان کی تجویز سے اتفاق کیا۔ 

ذرائع  کا کہناہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  کابینہ اجلاس  میں اپنی وزارت کا بھرپور دفاع کیا۔ وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کی بات کی کابینہ میں حمایت کردی۔

کابینہ اجلاس میں فواد چوہدری نے ایک دم ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے متلعق بات شروع کردی اور کہا کہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ وزارت اطلاعات کے بجائے وزارت خارجہ میں ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی تجویز کی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی ،شیریں مزاری اور شفقت محمود نے تائید کی۔ مگرمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وفاقی  کابینہ میں اس حوالے سے  دبنگ جواب دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب سے انہوں  نے وزارت سنبھالی ہے سب کی نگاہیں میری وزارت کی طرف ہیں۔اجلاسوں میں اچانک سے میری وزارت سے متعلق گفتگو شروع ہوجاتی ہے۔ جو چیز ایجنڈے میں  شامل ہے اس پر بات کریں تو بہتر ہے ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ میری وزارت سے متعلق جو پوچھنا ہے پوچھیں میں بتاؤں گی مگر پہلے ایجنڈے میں تو شامل کریں۔وزیراعظم عمران خان  نے فردوس عاشق اعوان کی بات کی حمایت کردی اور وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ کابینہ اجلاس میں صرف ایجنڈے کی بات کریں۔

یہ بھی پڑھیے: عارف احمد خان ٹریڈ ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے چیئرمین تعینات


متعلقہ خبریں