آج کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟


کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے  شہر میں سب زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 164 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بلدیاتی اداروں اور صوبائی حکومت کی بدانتظامی نے سہانے موسم کا مزا کرکرا کردیا۔

کراچی میں منگل کےروز بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔  شہر میں سب زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 164.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

نارتھ کراچی میں 85،فیصل بیس میں 87،مسرور بیس میں82، یونیورسٹی روڈ پر 74، جناح ٹرمینل میں 69، ناظم آبادمیں 65 ،گلشن حدید میں 62، لانڈھی میں 59 اوراولڈ ائیرپورٹ 58.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی والوں کی بارش کی دعا تو قبول ہوئی  لیکن بلدیاتی اداروں اور صوبائی حکومت کی بدانتظامی نے سہانے موسم کا مزا کرکرا کردیا۔دوروز میں کرنٹ لگنےسے ہلکاتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں ،شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ قائدین سمیت مختلف اہم شاہراہوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

گلستان جوہر میں رکشہ نالہ میں گر گیا ۔ لیاقت آباد اور غریب آباد انڈرپاس دوسرے روز بھی بند ہیں۔ شاہراہ قائدین پر نرسری پل کے قریب سڑک بیٹھنے سےگڑھا پڑ گیا۔ صدر میں الیکشن کمیشن سندھ کے سامنے بھی سڑک بیٹھ گئی ہے۔

کراچی کےمضافات میں آباد مکین حکومت سندھ اورضلعی انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں، کچی بستی کےمکین گھرو ںمیں پانی ہونےکےباعث شدیدمشکلات سےدوچارہیں تودوسری جانب پیرکی صبح جانےوالی لائٹ اب تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں


متعلقہ خبریں