روہڑی سے نوابشاہ تک نیا ٹریک بچھا رہے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے

نواز شریف نے خود اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا، شیخ رشید

فوٹو: فائل


سکھر : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع کریں گے۔ روہڑی سے نوابشاہ تک نیا ٹریک بچھا رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ دنیا کا تیز ترین ٹریک ہوجائے گا۔ 

سکھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ  ہم نے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے. چوبیس اگست کو مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔ سب سے پہلے سندھ کے ٹریک کو بنانا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی بات پھر دہرائی کہ وزارت ریلوے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کررہے ہیں، تمام نوکریاں قرعہ اندازی کے تحت دیں گے۔

ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمن پہلی بار بپھرے ہیں لیکن وہ مدرسوں کے طلبہ کو سڑکوں پر نہ لائیں تو یہ ملک کے لیے اچھا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمن کی پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے علیک سلیک ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ہوگئے ہیں۔ تینوں جماعتیں اپنے اپنے مفاد کے پیش نظر اکٹھی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے آئین میں ترمیم نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان اس نظام کی ضرورت ہے۔ دنیا نے عمران خان کو کرپشن سے پاک لیڈر تسلیم کیا ہے۔ ایل او سی پر ٹینشن پیدا ہورہی ہے عمران خان نے بھارتی سیاست کو ہلا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مسافر ٹرینیں 15 گھنٹے تاخیر کا شکار: مسافر اذیت سے دو چار


متعلقہ خبریں